Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملاوی اور موزمبیق میں فریڈی طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 220 ہو گئی

دو روز قبل افریقی ممالک موزمبیق اور ملاوی میں آنے والے طوفان ’فریڈی‘ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 220 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ممالک میں آنے والے سمندری طوفان ’فریڈی‘ سے ملاوی، موزمبیق اور مڈغاسکر میں 220 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 طوفان فریڈی ہفتے کے آخر میں دوسری بار جنوبی افریقہ کے ساحل سے ٹکرا گیا، ملاوی میں زیادہ تر اموات انتہائی غیر معمولی طوفان سے ہوئیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے طوفان نے کم از کم ایک ریکارڈ توڑا ہے اور دو مزید ٹوٹ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چونکہ موسمیاتی تبدیلی گرم سمندروں کا سبب بنتی ہے، پانی کی سطح سے گرمی کی توانائی مضبوط طوفانوں کو ہوا دے رہی ہے۔

منگل کی سہ پہر تک، حکام نے ملاوی میں 190 افراد کی ہلاکت کی گنتی کی ہے جب کہ سینکڑوں زخمی اور لاپتہ ہیں۔

ملاوی کے ہمسایہ ملک موزمبیق میں سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد 20 تھی۔

ملاوی کے دوسرے سب سے بڑے شہر، پہاڑی بلانٹائر میں مٹی کے تودے گرنے سے بہت سے لوگ ہلاک ہو گئے۔

موسلا دھار بارش نے ہزاروں گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے، جس سے رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عالمی میڈیا کی خبروں کے مطابق سمندری طوفان فریڈی سے ہونے والی تباہی سے ابھی تک220 سے زائد لاشیں نکالی گئی ہیں۔

جانی و مالی نقصان کا تخمینہ ابھی تک معلوم نہیں ہے کیونکہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ملاوی کی حکومت نے کہا کہ لگ بھگ 60 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے تقریباً 19 ہزار اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں