Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قرآن سوزی کے ردعمل سے خوفزدہ ڈنمارک نے اپنی سرحدوں پر سیکیورٹی بڑھا دی

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ڈنمارک نے آج سے سویڈن سے متصل سرحدوں پر سخت بارڈر کنٹرول کا نفاذ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سویڈن اور ڈنمارک کے خفیہ اداروں نے حالیہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کے بعد حکومتی اداروں کو ممکنہ دہشت گردی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے سخت حفاظتی انتظامات کا عندیہ دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ڈنمارک نے آج سے سویڈن سے متصل سرحدوں پر سخت بارڈر کنٹرول کا نفاذ کردیا ہے۔

سویڈن بھی اپنی تمام تر سرحدوں پر اسی طرز کا سخت کنٹرول متعارف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور کسی بھی وقت سویڈن کی تمام سرحدوں پر بھی سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

خفیہ اداروں کے مطابق کوئی بھی دہشتگرد تنظیم سویڈن اور ڈنمارک میں حملہ کرسکتی ہے۔

ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ 80 سال بعد سویڈن دوسری جنگِ عظیم جیسے سنگین حالات سے گزر رہا ہے۔

ڈنمارک کے جسٹس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے باعث فی الوقت یہ بہت ضروری ہوگیا ہے کہ ہم سویڈن سے آنے والے ہر شخص کو چیک کریں کہ کون ڈنمارک میں سویڈن سے آرہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کنٹرول 10 اگست تک جاری رہے گا اور ضرورت پڑنے پر اس کی مدت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں