Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس نے ویگنر فوجی سربراہ کے قتل کے الزامات کو مسترد کر دیا

روس کے ترجمان آفس کریملن نے ویگنر فوج کے سربراہ یوگینی پریگوژن کے قتل کے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کریملن کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے روسی کرائے کے فوجی سربراہ یوگینی پریگوژن کو اس کے حکم پر قتل کیے جانے کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں.

کریملن نے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کرنے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Kremlin calls accusations it killed Wagner boss Prigozhin an 'absolute lie'  | Reuters

روس کی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ویگنر کرائے کے فوجی گروپ کا سربراہ یوگینی پریگوژن بدھ کی شام ماسکو کے شمال مغرب میں گر کر تباہ ہونے والے ایک نجی طیارے میں سوار تھا جس میں کوئی زندہ نہیں بچا تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کے روز یوگینی پریگوژن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کے بعد اپنی خاموشی توڑ دی جو پریگوژن کی قیادت میں فوج کے سربراہوں کے خلاف ناکام بغاوت کے ٹھیک دو ماہ بعد پیش آیا تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویگنر کرائے کے گروپ میں شامل پریگوژن اور ان کے سرکردہ ساتھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

روسی صدر نے ویگنر فوج کے سربراہ یوگینی پریگوژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ سنگین غلطیاں بھی کی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں