Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیوار چین کو کاٹ کر راستہ بنانے والے دو افراد گرفتار

چین کے صوبے شنسی کے علاقے یویو میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں تاریخ میں پہلی بار کسی نے دیوار چین کو کاٹنے کی کوشش کی ہے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 38 سالہ مرد اور 55 سالہ خاتون اپنے تعمیراتی کام کی جگہ پر پہنچنے کے لیے دیوار چین میں سوراخ کرکے شارٹ کٹ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ  جوڑا اپنے سفر کا فاصلہ کم کرنے کے لیے شارٹ کٹ کی تلاش میں تھے جس کے لیے انہوں نے دیوار چین کو نقصان پہنچایا، انہوں نے کھدائی کرنے والی مشین کا استعمال کرتے ہوئے دیوار چین میں پہلے سے موجود ایک سوراخ کو مزید کشادہ کیا تاکہ ان کی مشین وہاں سے گزرسکے۔

رپورٹ کے مطابق دیوار چین کے مخصوص حصے میں ایک بڑے سوراخ کی خبر سامنے آنے پر مقامی حکام نے نوٹس لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ بعد ازاں پولیس انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ دیوار چین کو 1987 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا تھا جس کی تعمیر 220 قبل مسیح میں شروع ہوکر 17 ویں صدی میں منگ خاندان کی سلطنت تک ہوتی رہی تھی۔

متعلقہ خبریں