باخموت کے دیہی علاقے میں یوکرین کے ٹینک نے انتہائی قریب سے روسی ٹینک کو تباہ کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یوکرینی ٹینک نے ایک روسی ٹینک کو انتہائی قریب سے تباہ کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
یہ واقعہ باخموت کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں یوکرین کے ٹی 64 بی وی ٹینک نے روس کے ٹی 72 بی 3 کے درمیان لڑائی ہوئی، دونوں ٹینک ایک دوسرے کے انتہائی قریب آ گئے تھے۔
A tank duel.
A Ukrainian T-64BV knocked down the occupiers' T-72B3 at close range.🎥 128th Mountain Assault Brigade pic.twitter.com/9TPB098aAZ
— Defense of Ukraine (@DefenceU) September 20, 2023
روسی ٹینک کی جانب سے یوکرین کے ٹینک پر فائر کئے گئے جس کا جواب یوکرین کے ٹینک نے دو گولے داغ کر دیا۔
یوکرین کی ٹینک کے جوابی حملے کے بعد روسی ٹینک سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
یہ واقعہ زاپوریزیہ کے جنوب مشرقی محاذ پر ہوا، جو جون کے اوائل سے یوکرین کی جارحانہ کارروائیوں کا مرکز رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم از کم دو ڈرونز کے ذریعے اس حملے کو متعدد زاویوں سے ریکارڈ کیا گیا۔
یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ اس نے گزشتہ ہفتے مشرقی قصبے باخموت اور جنوبی محاذ کے قریب مجموعی طور پر سات مربع کلومیٹر علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔
دریں اثنا یوکرین نے ملکی سطح پر ہتھیاروں کی پیداوار بڑھانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں کیونکہ 19 ماہ کی جنگ نے 1000 کلومیٹر طویل فرنٹ لائن پر روسی حملوں کو روکنے کے لیے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بہت زیادہ مانگ پیدا کر دی ہے۔
یوکرین میں روسی فضائی حملوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یوکرائن اس وقت مغربی فوجی مدد پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے اور روس کے خلاف جنگ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے متعدد ٹینک اور گولہ بارود کا نظام حاصل کر چکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















