امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ حماس کا مکمل خاتمہ اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے لیکن غزہ کا دوبارہ محاصرہ کیا تویہ بڑی غلطی ہوگی۔
جو بائیڈن نے مزید کہا کہ حماس اور دیگر عناصر فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ فلسطین میں جاری تنازع میں داخل نہ ہو اور نہ ہی اسے مزید بڑھاوا دے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے یرغمال بنائے گئے 13 امریکیوں کی رہائی کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ ان امریکیوں کو مبینہ طورپر حماس نے یرغمال بنایا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے نئے وزیر نے جنگ کے اختتام پر غزہ کو مزید چھوٹا کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مشرق اور شمال دونوں جانب سے فلسطینیوں کو اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔
امریکی قومی سلامتی مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ، بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے، جنگ کے باعث لبنان سرحد پر نیا محاذ کھلنے اور ایران کی شمولیت کا بھی خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















