ایشویل ریجنل ایئرپورٹ کے قریب طیارہ حادثے میں چھوٹے طیارے میں سوار دو افراد جان لیوا زخموں سے بچ گئے
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکہ کے شمالی کیرولائنا کی ایک شاہراہ پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی تاہم اس میں سوار دو افراد جان لیوا زخموں سے بچ گئے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ کے مطابق ایک انجن والا ڈائمنڈ ڈی اے 40 طیارہ رات 8 بجکر 15 منٹ پر ایشویل ریجنل ایئرپورٹ کے قریب انٹر اسٹیٹ 26 پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں دو افراد سوار تھے۔
نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ ہائی وے پٹرول کا کہنا ہے کہ طیارہ آئی 26 کو عبور کرنے والی بجلی کی لائنوں سے ٹکرا گیا اور اس کا ایک ونگ ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے بعد طیارہ شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔
ہائی وے گشتی پولیس نے بتایا کہ ٹرک کو نقصان پہنچا ہے لیکن ڈرائیور زخمی نہیں ہوا ہے۔
طیارے میں سوار دو افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا، لیکن دونوں افراد کو معمولی زخم آئے۔
نارتھ کیرولائنا کے محکمہ نقل و حمل کے مطابق طیارے حادثے کے بعد آج صبح ہائی وے کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا گیا۔
ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کریں گے۔



















