بھارت میں سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کے لیے ایک نوجوان نے پرینک ویڈیو بنانے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ اپنی زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کان پور کے پانچویں جماعت کے طالب علم نکھل راجو کو پرینک ویڈیوز دیکھنے اور بنانے کا شوق تھ اور ایک دن وہ اسی کوشش میں اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
نکھل راجو کے والد نے بتایا کہ موت سے پہلے وہ اسکول سے آیا اور فیس بک پر پرینک ویڈیوز دیکھ رہا تھا، جس میں ایک ویڈیو میں کوئی اپنے آپ کو پھانسی لگانے کی کوشش کررہا تھا، نکھل کو وہ ویڈیو بے حد پسند آئی اور اس نے بھی ویسی ہی ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں والد کا کہنا تھا کہ نکھل نے ویڈیو بنانے کے لیے چھت والے پھنکے کے ہک پر رسی لٹکائی اور اپنے گلے میں لپیٹ کر ویڈیو بنانے لگا۔ لیکن بدقستی سے میرے بیٹے کے گلے میں لپٹی رسی میں گانٹھ لگ گئی اور وہ چھت سے لٹک گیا۔
بعد ازاں جیسے ہی والدین کو پتہ چلا تو وہ اس کو لے کر قریبی اسپتال دوڑے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
ادھر پولیس کو موبائل سے پرینک ویڈیوز کی ہسٹری ملی اور آخری ویڈیو وہ تھی جسے بنانے والے نے خود کو پھانسی لگانے کا ڈراما کیا تھا۔




















