Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سال نو کا آغاز ہو گیا، نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے 2024 کا استقبال

ایک طرف جہاں آج رات کو سال نو کی تقریبات منعقد ہوں گی وہیں نیوزی لینڈ دنیا میں سب سے پہلے سال نو کا استقبال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں دنیا میں سب سے پہلے سال نو کی تقریبات منعقد کی گئیں اور شہر کے مختلف مشہور مقامات کو خوبصورت قمقموں سے سجایا گیا۔

سال نو کی تقریبات کے حوالے سے سب سے بڑی تقریب اسکائی ٹاور پر منعقد ہوئی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔

اسکائی ٹاور پر لوگوں نے مل کر کاؤنٹ ڈاؤن کیا اور جیسے ہی وقت تبدیل ہو کر سال 2024 میں داخل ہوا تو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

نیوزی لینڈ میں سال نو کی تقریبات کے نصف گھنٹے بعد آسٹریلیا میں سال کا آغاز ہوا جہاں سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی۔

علاوہ ازیں آج دنیا بھر میں سال نو کی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں لندن، ٹائمز اسکوائر نیویارک، ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر سمیت مختلف ممالک میں نئے سال کے استقبال کے لیے لوگ جمع ہوں گے۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف متعدد اسلامی ممالک نے سال نو کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔

سال نو کا باقاعدہ آغاز نیوزی لینڈ اور پھر چند لمحوں بعد آسٹریلیا سے ہوا۔ سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر، تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام سمیت درجنوں مقامات پر سال نو کا آغاز کیانجائے گا۔

متعلقہ خبریں