Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی سرکار کا ڈرون پروجیکٹ بری طرح ناکام

مودی سرکار کا ڈرون پروجیکٹ  بری طرح ناکام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کو ایک بار پھر بغیر پائلٹ جہاز (یو اے وی ڈرون ) کی ناکامی کی وجہ سے منہ کی کھانی پڑی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  2011  میں شروع ہونے والا تپاس  پروجیکٹ 1650 کروڑ روپے میں 2016 میں مکمل ہونا تھا۔

بھارتی حکومت  نے دعویٰ کیا تھا کہ  تپاس جہاز 24 گھنٹے تک 30 ہزار فٹ تک کی اونچائی پر چلنے کے قابل ہوگا۔1786   کروڑ روپے کے بعد بھی تپاس پروجیکٹ بار بار تاخیر کے باعث بالآخر 14 جنوری 2023 کو بند کر دیا گیا۔

تپاس جہاز انجن کے مسائل کے باعث دس سال سے زائد عرصے تک تاخیر کا شکار رہا۔ ماضی میں بھی مودی سرکار ایسے کئی منصوبوں پر اربوں روپے ڈبو چکی ہے۔

بھارتی عوام کا اربوں روپے ڈبونے والا ارجن ٹینک 50 سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکا  تھا جسے 2021 میں بند کرنا پڑاتھا۔ بھارت کا تیجا جہاز بھی 3 دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد مکمل نہ ہو سکا تھا اور اسے شرمندگی کے باعث بند  کردیا گیا تھا۔

بھارتی آڈیٹر جنرل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت  کے میزائل، ٹینک اور جہاز کے 178 پروجیکٹس میں سے 119 ناکام رہے۔

تپاس پروجیکٹ کی ناکامی پر دیگر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مودی سرکار اور بھارتی فوج پر شدید تنقید بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں