Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں شہید ہونے والے 10 ہزار بچوں کے نام ویب سائٹ پر جاری

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں 10 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔

قطری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والے 10 ہزار بچوں کے نام ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شہید بچوں کی اس فہرست میں چند دن کے بچوں سے لے کر 17 سال تک بچوں کے نام شامل ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی ہزاروں بچوں کا قبرستان ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10 ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں۔ یعنی غزہ کی پٹی میں ہر 15 منٹ میں ایک فلسطینی بچہ یا ہر 100 میں سے ایک بچہ شہید ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مزید ہزاروں افراد ملبے تلے دبے لاپتہ ہیں جن میں سے زیادہ تر کو مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

زندہ بچ جانے والے بچے، جنہوں نے متعدد جنگوں کے تکلیف دہ اثرات کو برداشت کیا ہے، نے اپنی زندگیاں اسرائیلی ناکہ بندی کے سائے میں گزاری ہیں، جو پیدائش سے ہی ان کے وجود کے ہر پہلو کو متاثر کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں