متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد 6 ریاستوں کے تعلیمی ادارے آج پیر کے روز بند رہیں گے۔
جن 6 ریاستوں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ان میں ابوظہبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھر سے کام کریں اور شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔




















