Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کی دو اہم گیس پائپ لائنوں پر اسرائیلی حملے کا انکشاف

اسرائیل کی جانب سے ایران کی دو اہم گیس پائپ لائنوں پر حملے کے بعد لاکھوں صارفین کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے 14 فروری کو ایران کی 2 بڑی گیس کی لائنوں کو نشانہ بنایا، حملوں کے بعد لاکھوں ایرانی صارفین کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جس طرح گیس کی پائپ لائنوں پر حملے کیے اس کے لیے ایران کے انفرا اسٹرکچر کے بارے میں مکمل معلومات اور غیرمعمولی مہارت درکار تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے جامع معلومات اکٹھی کرنے کے بعد 2 ایرانی گیس لائنوں کو ایک ہی وقت میں متعدد حملوں سے نشانہ بنایا۔

ایران کے وزیر تیل جواد اوجی کہتے ہیں ’’دشمن کا منصوبہ ہمارے ملک کے کئی اہم شہروں اور صوبوں میں سردیوں میں گیس کے بہاؤ کو مکمل طور پر متاثر کرنا تھا‘‘۔

تاہم ایران کے وزیر تیل کی جانب سے باضابطہ طور پر اسرائیل پر الزام عائد نہیں کیا گیا ہے لیکن اس سے قبل کئی مواقع پر وہ اسرائیل پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل طویل عرصے سے ایران میں فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنارہا ہے جب کہ اسرائیل نے جوہری سائنسدانوں اور کمانڈروں کو بھی قتل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں