Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، مزید 104 فلسطینی شہید

غزہ پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری گزشتہ روز بھی جاری رہی جس کے نتیجے میں مزید 104 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رات گئے دیر البلاح میں بے گھر فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی بمباری سے 24 فلسطینی شہید ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 104 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے جب کہ 160 افراد زخمی ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اب تک 69 ہزار سے زائدافراد زخمی ہیں۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک جنگجو اور طبی عملے کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ ایک شہری دفاع کے مرکز کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں