امریکا نے بانی پی ٹی آئی کے پاکستانی سیاست میں مداخلت کے الزامات کی ایک بار پھر تردید کردی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہوکر سچ بولوں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار، آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں۔
امریکا کی بانی پی ٹی آئی کے پاکستانی سیاست میں مداخلت کے الزامات کی ایک بار پھر تردید#BOLNews #USA #ImranKhan pic.twitter.com/zdQqV4n1uc
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 28, 2024



















