جاپان نے مہشور آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ فیوجی پر چڑھنے والے خواہشمندوں سے 13 ڈالر فیس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے مشہور آتش فشاں پہاڑ پر کوہ پیمائی کرنے والے افراد سے 13 ڈالر فیس لی جائے گی، یہ فیس اس پہاڑ کی صفائی کے اخراجات پورے کرے گی۔
گزشتہ سال جولائی اور ستمبر کے درمیان دو لاکھ 20 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں اور ہزاروں مقامی لوگوں نے اس پہاڑ پر کوہ پیمائی کی تھی، جس کے بعد یہاں سیاحوں کی جانب سے کچرہ پھینکے جانے کے بعد صورتحال خراب ہو گئی تھی۔
جاپانی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال یوشیڈا ٹریل پر روزانہ صرف 4 ہزار افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔
نئے قوانین، جو یکم جولائی سے نافذ العمل ہیں، کو سوموار کو یمانشی علاقائی حکومت نے منظور کیا تھا۔
دارالحکومت ٹوکیو سے آسانی سے دستیاب یہ راستہ اس وقت 60 فیصد سے زائد کوہ پیماؤں کی پسند کا راستہ ہے۔
مقامی حکومت کے عہدیدار توشیکی کاسائی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ‘کووڈ پابندیوں کے خاتمے کے بعد مزید سیاحوں نے ماؤنٹ فیوجی کی طرف رخ کر لیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ پہاڑ کے لیے مناسب لباس پہنیں اور ماحول کو خراب نہ کریں ۔



















