جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فورسز نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں نے جنوبی لبنان کو تباہ شدہ زرعی علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔
اسرائیلی حملوں نے ہزاروں زیتون کے درختوں کو جلا دیا ہے اور جنوبی لبنان میں کھیتی باڑی کو نذر آتش کر دیا ہے جس سے چرواہوں اور کسانوں کو نقصان پہنچا ہے جو پہلے ہی ایک گہرے معاشی بحران کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کی شمالی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
حزب اللہ اسرائیل پر راکٹ فائر کر رہی ہے اور اسرائیل فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کر رہا ہے۔




















