سعودی عرب نےشام میں 12 سال بعد اپناسفیرمقرر کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سعودیہ نےطویل عرصے بعد فیصل المجفل کوشام میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔
اہم تقرر پر فیصل المجفل نے سعودی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔
یاد رہے کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران 2012 میں سعودی سفارتخانے کی بندش ہوئی تھی اور سفیر کو واپس بلا لیا گیا تھا۔
سعودی عرب نے رواں سال کے آغاز میں شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا جبکہ شام نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب میں میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔
شام اور سعودی عرب میں تعلقات کی بحالی کو عرب ممالک کی طرف سے کےشامی صدر ساتھ تعلقات بحالی کیلئے پیشرفت کے طور پردیکھا جا رہا ہے۔



















