صومالیہ کےساحل پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ساحلی تفریحی مقام پر خودکش دھماکے سے 32 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ چھٹے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
اکتوبر 2022 میں ایک مصروف بازار میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں کے بعد صومالیہ میں یہ سب سے مہلک حملہ ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ الشباب کے عسکریت پسندوں نے کیا جو جنوبی اور وسطی صومالیہ کے بڑے حصوں پر قابض ہیں۔




















