انڈونیشیا کے شمالی مالوکو صوبے میں اتوار کے روز سیلاب کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
آئندہ چند روز میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے حکام نے مقامی رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی بی این پی بی نے کہا ہے کہ ہفتہ سے جاری موسلا دھار بارش وں کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے ترنیٹ شہر میں 10 مکانات کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔
بی این پی بی نے آئندہ چند روز میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان عبدالمہری نے ایک بیان میں کہا کہ ہم لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ محتاط رہیں اور ممکنہ سیلاب کے بارے میں حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
بی این پی بی نے کہا کہ اس نے متاثرین کو نکالنے میں مدد کے لئے ایک ٹیم تعینات کی ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی بسرناس نے یہ بھی کہا کہ سیلابی پانی میں بہہ جانے والے لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے سے متاثرہ متاثرہ افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
مئی میں انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا صوبے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



















