دہشت گرد اسرائیل کی افواج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ کا محاصرہ جاری ہے اور علاقے میں قائم واحد اسپتال پر بھی فائرنگ کی۔
اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال پر فائرنگ کر کے لوگوں کو جانے سے روک دیا۔
شمالی غزہ کے اس تباہ حال واحد کمال عدوان اسپتال میں ادویات اورعملے کی شدید قلت ہے۔
غزہ کے سرکاری ترجمان کے مطابق 7 اکتوبر2023 سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار 985 ہو گئی ہے۔
جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 92 ہو گئی ہے۔
دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، صیہونی افواج نےغزہ کو بچوں کا قبرستان بنا دیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ جنگ میں اب تک 17 ہزار 4 سو بچے شہید ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسف کا کہنا ہے کہ 50 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہوگئے ہیں، 10 ہزار بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے اور ہزاروں بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔




















