Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی کوریامیں مسافرطیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 176 ہوگئی

جنوبی کوریامیں مسافرطیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 176 ہوگئی، حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کورین ائیرلائن کے طیارے میں 175 مسافر اور6 فلائٹ اٹینڈنٹ سوار تھے۔ حادثےمیں 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، پرواز7C-2216 تھائی لینڈ کے شہربنکاک سے موان پہنچنے پرحادثہ پیش آیا۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق  دوارکان ایک خاتون اورایک مرد کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا، طیارہ رن وے سے اترکر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے ٹکرایا تھا۔

فائرایجنسی کے مطابق بہت سے افراد طیارے سے باہرگرنے کے باعث ہلاک ہوئے، ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے جنوبی کوریا میں ایئرپورٹ پرمسافرطیارے کے حادثہ واقعے میں قیمتی جانی نقصان پردکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدرمملکت نے جنوبی کوریا کی حکومت اورعوام کے ساتھ اظہار تعزیت اورواقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

متعلقہ خبریں