Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کا بڑھتا جنگی جنون، دفاعی ماہرین کا جنگ سے باز رہنے کا مشورہ

بھارت نے جنگی جنون کی پیش نظر بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دئیے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے بی ایس ایف کی جانب سے عوام کے لیے اعلانات کیے گئے ہیں، جس کے مطابق سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔

بی ایس ایف کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ: جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ دو دن میں مکمل کرلیں، دو دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعلانات سے واضح ہورہا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا ہے، بھارت نےروایتی جنگ کا آغاز کیا تو بھارت بھی محفوظ نہیں رہے گا، جنگ کا آغاز بھارت کرے گا مگر اختتام پاکستان کرے گا۔

متعلقہ خبریں