Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی فوج نے صنعا ائیرپورٹ فوری خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کا بین الاقوامی ائیرپورٹ فوری خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پرجاری اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان کے ساتھ صنعا کا نقشہ بھی دیا گیاجس میں ائیر پورٹ کو سرخ رنگ سے نشان زد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  نشان زد علاقے میں موجود افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر صنعاائیرپورٹ کی حدود سے نکل جائیں ۔

بیان میں کہاگیاہے کہ اپنے اطراف موجود افراد کو بھی ائیرپورٹ خالی کرنے کو کہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان میں کہاگیاکہ اگر لوگ ایئرپورٹ سے نہ نکلے تو وہ خود کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ دھمکی گزشتہ روز یمن پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں