ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ 2025 کے بعد کیا عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے ہیں ؟۔ ٹرمپ اس دورے میں اپنا یہ مقصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے یا نہیں ؟۔ اس حوالے سے آئندہ کی پیش رفت صورتحال کو واضح کرے گی۔ حالیہ دورہ مشرق وسطیٰ کے کئی مقاصد تھے جسے ٹرمپ نے حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ سعودی عرب سے دفاعی معاہدوں کیلئے اہم شرائط میں اسرائیل سے پوری عرب دنیا کے بہترتعلقات کی شرط بھی شامل تھی۔
کچھ لو اور کچھ دو، چند شرائط کے ساتھ تجاویز بھی پیش!
ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ 2025 میں کامقصدایک کھرب ڈالرز (1 Trillion Dollars) سرمایہ کاری کا حصول تھا۔ اس دورے کے دوران، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔ جسے ٹرمپ نے بڑھا کر 1000 ارب ڈالر تک پہنچانے کی خواہش ظاہر کی۔ ٹرمپ کے دورے سے سعودی عرب کی معیشت کو فروغ ملے گا ساتھ ساتھ دفاع بھی مضبوط ہوگا۔ امریکا نے کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی کے تحت اپنی چند شرائط بھی رکھیں۔

مزید یہ کہ اس دورے سعودی ولی عہد کی قیادت میں معیشت کی تنوع کی کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔ دریں اثنا عالمی سیاسی ماہرین کا کہناہے کہ اس دورے کا اہم مقصد عرب دنیا اور اسرائیل کے تعلقات میں بہتری بھی تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ خاص طور پر دفاعی ساز و سامان اور توانائی کے شعبوں میں ترقی کاخواب بھی پورا ہوسکے گا۔ یہ ایران کی ایٹمی طاقت کے متبادل کے طور پر سعودیہ کو طاقتور ریاست بنانے کی طرف بڑی پیشرفت ہے۔
قطر اور دبئی کوکیاحاصل ہوگا؟ شام کو کیا ریلیف مل سکتاہے ؟
قطر اور دبئی میں بھی امریکی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔ ان کی معیشتوں میں استحکام آئے گا۔ یہ سرمایہ کاری خاص طور پر انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں متوقع ہے۔ ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا بھی عندیہ دیاہے ۔ یہ شام کے لئے ہی نہیں پوری عرب دنیا کے لئے بھی بڑا ریلیف ثابت ہوسکتاہے۔ ماہرین کا دعویٰ ہے بدلے میں امریکا نے عرب ممالک کے سامنے اسرائیل کوتسلیم کرنے کی تجویز رکھی ہے۔

ٹیرف اعلان کے جنوبی ایشیاکی معیشت پراثرات
علاوہ ازیں ٹرمپ نے چند اعلانات ایسے بھی کیے جن کے براہ راست اثرات جنوبی ایشیا پرپڑیں گے۔ پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف (29% tariff)عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان پاکستانی برآمدات پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔ تجارتی رکاوٹیں پاکستان کی معیشت کے لیے چیلنج بن سکتی ہیں۔ خصوصاً ان شعبوں میں جہاں امریکااہم تجارتی شراکت دارہے۔ بھارت پر بھی 26 فیصد ٹیرف عائد کرنے سے بھارتی برآمدات متاثر ہوں گی۔ یہ اقدامات بھارت کی معیشت پر دباؤ ڈالیں گے۔

ٹرمپ کا دورہ مشرق وسطیٰ 2025 اورخطے میں امریکی اہمیت!
واضح رہے کہ دورہ مشرق وسطیٰ 2025 عہدصدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کاپہلا دورہ تھا۔ اس سے ٹرمپ نے خود کو ایک طاقتور عالمی شخصیت کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ خطے میں امریکی اہمیت اوراثر برقرار رکھنے کےلئے بھی یہ دورہ اہم رہا۔ ٹرمپ پاک بھارت سیز فائر کا سہرا بھی امریکا کے سر سجانے میں کامیاب رہے۔ سابق دور اقتدار کی بنست ٹرمپ خود کو ایک موثر عالمی لیڈر (global figure) ثابت کرنے میں کسی حدتک کامیاب رہے ہیں۔
نتیجہ:
ممکنہ طور پر شام سے بھی پابندیاں ہٹ سکتی ہیں۔ مزید براں یہ کہا جاسکتاہے کہ ٹرمپ کادورہ مشرق وسطیٰ 2025 عالمی اقتصادی تعلقات میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔ پاکستان اوربھارت جیسے ممالک کو ان تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جس کے لیے انہیں اپنی تجارتی حکمت عملیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہوگی۔ سعودیہ کو خطے کی بڑی طاقت بن کر ابھرنے کا موقع ملے گا۔




















