Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کیلئے پاکستان جیسے اہم اتحادی سے تعلقات بگاڑ نہیں سکتے،جنرل مائیکل ایرک

بھارت کیلئے پاکستان جیسے اہم اتحادی سے تعلقات بگاڑ نہیں سکتے۔ امریکا نے پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف موثرکردار کاایک بارپھراعتراف کرلیا۔

داعش خراسان کیخلاف موثرپاکستانی انٹیلی جنس پرکئی دہشتگردہلاک اورہم کامیابیان ملیں۔امریکی جنرل نے اعتراف کرلیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے پاکستان کواہم اتحادی قراردیدیا۔ امریکی سینیٹ کی آرمڈ کمیٹی سے خطاب میں انہوں کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان ہمارااہم اتحادی ہے۔

دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے فعال اور موثر کردار کی پوری دنیا معترف ہوچکی۔ اس کی واضح دلیل امریکی سینیٹ کی آرمڈ کمیٹی میں  جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا اعتراف ہے ۔

جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف ایک غیرمعمولی اتحادی کے طور پرابھراہے۔ انہوں نے کہاکہ داعش خراسان اس وقت عالمی سطح پر سب سے سرگرم دہشتگردتنظیم ہے ۔

انہوں نےاعتراف کیاکہ پاکستان کی انٹیلی جنس رپورٹس پرداعش خراسان کے کئی دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ جبکہ گرفتار افراد میں  5انتہائی مطلوب دہشتگرد شامل تھے ۔

جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے کہاکہ بھارت کیلئے پاکستان جیسے اہم اتحادی سے تعلقات بگاڑ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہاکہ داعش خراسان کے خلاف پاکستان نے موثرانٹیلی جنس شیئرنگ کی ، جس سے امریکا نے دہشتگردی کے خلاف کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے مطابق ان کامیابیوں میں ایبے گیٹ دھماکے کے ماسٹرمائنڈکی گرفتاری شامل ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اس وقت یہ دہشتگرد گروہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی پٹی میں سرگرم ہے۔  انہوں  نے کہاکہ پاکستان کی شراکت داری انسداددہشتگردی کے عالمی تناظرمیں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں