ایران کوراکھ میں بدل دینگے،بیتن یاہو،اسرائیلی فوج،میڈیااورانٹیلی جنس کے بڑے دعوے سامنے آگئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ ایران کو جلا کر راکھ میں بدل دیں گے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اسرائیل کےلڑاکاطیارے جلد تہران پرنظرآئیں گے۔
نیتن یاہو کاکہناتھاکہ اسرائیل نےایران کے جوہری پروگرام کوحقیقی نقصان پہنچایا ہے۔
ایران کوراکھ میں بدل دینگے،بیتن یاہو،اسرائیلی فوج،میڈیااورانٹیلی جنس بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں۔ صیہوتی ریاست ایران کے خلاف نفسیاتی حربے استعمال کررہی ہے ۔
خیلج فارس میں گیس فیلڈ تباہ کردی، صیہونی میڈیا
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیلی فوج نے خلیج فارس میں گیس فیلڈپرحملہ کیاہے۔
تہران کی فضائی حدود کا مکمل کنترول حاصل کرلیا،اسرائیلی فوج
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ تہران کی فضائی حدودکامکمل کنٹرول حاصل کرچکےہیں۔ اسرائیلی طیارے تہران میں آزادانہ کارروائیاں کررہےہیں۔
ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں2گھنٹے سے زائد پروازیں کیں۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ یواے ویز24گھنٹےفضامیں موجودہیں نگرانی اورحملےجاری ہیں۔
ایران کے پاس2ہزاربیلسٹک میزائل موجودہیں،اسرائیلی انٹیلی جنس
دوسری جانب اسرائیلی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیاہے کہ ایران کےپاس2ہزاربیلسٹک میزائل موجودہیں۔2سال میں ایران کےمیزائل8ہزارتک پہنچ سکتےہیں۔
دعوے میں کہاگیاکہ ایران کےپاس مزیدمیزائل بنانےکی صلاحیت موجودہے۔
مزید براں ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق ایران کےمیزائل پروگرام کوروکنااسرائیل کی اولین ترجیح ہے۔



















