Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی بینک سے پاکستانیوں کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی

عالمی بینک سے پاکستانیوں کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجے بن حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بجٹ خسارہ رواں مالی اور آئندہ مالی بلند سطح پر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024 میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 26.5 فیصد رہے گی جبکہ مالی سال 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 29.2 فیصد رہی، توقع ہے کہ مالی سال 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی بڑھنے کی شرح  17 فیصد پر آجائے۔

ناجے بن حسین نے کہا کہ توانائی کے نقصانات میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی توانائی کی اصلاحات کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان توانائی کے نقصانات کم کرنے میں کوشاں ہے، قلیل مدت میں پاکستان کی توانائی کی پیداواری لاگت یکایک کم نہیں کرسکتا۔

ناجے بن حسین نے کہا کہ توانائی کی ریکوریز بہتر کرنے سے نقصانات کم کیے جاسکتے ہیں، پاکستان میں انرجی مکس سے پیداواری لاگت میں کچھ کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کی لاگت کم کرنے کے لیے انرجی مکس بہتر بنانے کے لیے طویل المدت اقدامات کی ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version