Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول فی لیٹر کتنا سستا ہوگا؟ اہم خبر

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے باعث یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 16 روپے کی فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

اس حوالے سے اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔

سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد انوار الحق کاکڑ حتمی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version