خام تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
برینٹ کروڈ فیوچر 3 سینٹ بڑھ کر 81.71 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر 17 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 76.58 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اوپیک ممالک کے اجلاس سے قبل محتاط ہو گئے جبکہ بحیرہ اسود میں طوفان کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹ نے قیمتوں میں اضافہ کیا۔
