پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 91 ہزار 701 روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 74 ڈالر ہے۔
