کریڈٹ کارڈز استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں نے کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور صرف نومبر کے مہینے میں 108 ارب روپے کی خریداری کر ڈالی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پاکستان میں کریڈ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 108 ارب روپے کی خریداری کی جبکہ گزشتہ سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 85 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔
نومبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیادوں پر 2.9 فیصد کا اضافہ کیا جبکہ اکتوبر میں کریڈ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 105 ارب روپے کی خریداری کی جو نومبر میں بڑھ کر 108 ارب روپے ہوگئی۔
