حکومت نے نان فائلرز سے متعلق انتہائی اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کی شرط پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی یقین دہانی کروانے پر حکومت پاکستان نے نان فائلرز پر پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور تمام ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو رجسٹرڈ کرنے کی یقین دہانی کروادی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پراپرٹی کی خریداری پر نقد کے بجائے بینک کے ذریعے لین دن کی تجویز دی ہے۔
