قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15.4 فیصد سے بڑھا کر 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔
کیٹس پر منافع کی شرح 14.6 فیصد سے بڑھا کر 14.76 فیصد کردی گئی، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 20 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15.6 فیصد سے بڑھا کر 15.80 فیصد کردی گئی ہے۔پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹ پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ان اکاؤنٹس میں منافع کی شرح 15.4 فیصد سے بڑھا کر 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔
شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی منافع کی شرح میں 15.4 فیصد سے بڑھا کر 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 76 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ان اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 19.8 فیصد کم ہو کر 19 فیصد کردی گئی ہے۔
