گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹور کا گھی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 335 روپے کلو تھا۔
اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بےنظیر انکم صارفین کے لیے گھی فی کلو 58 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سبسڈی والے گھی کی نئی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی جس کا کا اطلاق فوری کیا جائے گا۔
