Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر سے بجلی کا بل زیرو کیسے کیا جاسکتا ہے؟ جانیے

بجلی کا بل صفر کرنے کیلئے ایک خاص حد سے زیادہ بڑا سولر سسٹم درکار ہے۔

سولر سے بجلی کا بل زیرو کرنے کیلئے آپ کو اپنے گھر میں موجود بجلی کے آلات کے لوڈ کے بارے میں پتا ہونا ضروری ہے کیونکہ اسی حساب سے ہی سولر لگوانا ہوتا ہے۔

سولرپینل سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو نیٹ میٹرنگ کے ذریعے کے الیکٹرک یا واپڈا کو بیچ سکتے ہیں جبکہ یہی یونٹس جو آپ نے توانائی کمپنی کو فروخت کیے ہیں انہیں رات میں استعمال کرکے اپنا بل زیرو کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی کا بل صفر کرنے کیلئے اتنا بڑا سسٹم نصب کرنا پڑتا ہے جو مہینے میں کم ازکم 800 یونٹ بجلی پیدا کر سکے۔

اگر آپ کے گھر کا لوڈ 7 کلو واٹ پر مشمل ہے تو بل صفر کرنے کے لیے 10 کلو واٹ کا نیٹ میٹرنگ والا سولر سسٹم لگا لیں کیونکہ 10 کلو واٹ والا سولر سسٹم 800 یونٹس بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس طرح آپ کے گھر کی اوسط بجلی کی کھپت کم ہونے کی وجہ سے بجلی کا بل صفر ہوجائے گا۔

ایسے بڑے سولر سسٹم نیٹ میٹرنگ پر چلتے ہیں۔ دن میں گھر کے استعمال سے تقریبا دگنی بجلی پیدا ہوتی ہے اور اضافی بجلی نیٹ میٹرنگ کے ذریعے متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنی کو چلی جاتی ہے۔

 رات کو جب سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار بند ہوتی ہے تو بجلی تقسیم کار کمپنی کی بجلی استعمال ہوتی ہے۔

لیکن ایسا نہیں ہے کہ جتنے یونٹ دن کو آپ کے سولر سسٹم نے پیدا کیے اتنے ہی آپ رات میں استعمال کر سکتے ہیں۔

دن میں سولر سسٹم جو بجلی بناتا ہے وہ تقریباً 20 روپے یونٹ کے حساب سے تقسیم کار کمپنی خریدیتی ہے جبکہ رات کو جو یونٹ صارفین استعمال کرتے ہیں وہ 50 روپے کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ اوسطاً دن میں تقسیم کار کمپنی کو بیچے گئے تین یونٹس کے بدلے رات کو ایک یونٹ ملتا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے حال ہی میں نیٹ میٹرنگ کے ریٹ کم کرنے پر غور شروع کیا ہے اور وہ یونٹ کا ریٹ 10 روپے تک لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ فرق مزید بڑھ جائے گا۔

Exit mobile version