پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
