اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی 2024 میں 10 ہزار 820 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 16.1 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے، جولائی 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ 23 پزار 598 ہوگئی۔
جولائی 2024 تک آر ڈی اے میں 8 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں، روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جولائی 24 تک 1 ارب 45 کروڑ 80 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔
جولائی 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے 1 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں، جولائی 24 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 5 ارب 33 کروڑ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوچکے ہیں۔
