ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 2665 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔
