Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) نے ایکسائز ڈیوٹی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد)  نے ایکسائز ڈیوٹی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

نومنتخب چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) حسن بخشی کا کہنا ہے کہ بلڈر و ڈویلپرز پراپرٹی کی خرید پر عائد ایکسائز ڈیوٹی سراسر غلط ہے، ایف ای ٹی لگژی آئیٹم یا فیکٹری میں تیار ہونے والے پروکٹس پرعائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکان یا فلیٹ بنیادی ضرورت ہے اس پر ایکسائز ڈیوٹی سراسر غیرمناسب ہے، اب عدالت کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے، متعدد بار حکومت سے ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی اپیل کی۔

حسن بخشی کا کہنا ہے کہ تعمیرات کی صنعت مسلسل زوال پذیر ہورہی ہے، اسطرح کے ٹیکسز کے باعث لوگ سرمایہ دبئی منتقل کررہے ہیں، ہمیں سرمایہ دبئی منتقل ہونے سے روکنا اور لوگوں کو واپس لانا ہے۔

Exit mobile version