پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 571 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 473 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 204 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 204 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 77 کروڑ 56 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 47 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 95,278 جبکہ کم ترین سطح 94,431 پوائنٹس رہی۔
