Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی جس کے مطابق بجلی صارفین سے 8 ارب 72 کروڑ روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گے۔

نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔

اس وقت گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہو رہی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔

Exit mobile version