کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑے اضافے کے بعد نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں واقع ہوئے قیمتوں کے اضافے کے بعد جمعرات کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی تاریخی بلند ترین سطح 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 65 ہزار 174 روپے کا ہوگیا۔
علاوہ ازیں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالرز اضافے سے 2942 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
