Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خطے کی غیریقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات میں اضافہ

جنگ کے دوران بھی پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں، ذرائع

خطےکی غیریقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات 17 فیصد بڑھ گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایران سے 2 ماہ میں پاکستان کی درآمدات 17 فیصد بڑھ گئیں، جولائی، اگست 2026 میں ایران سے درآمدات کاحجم 24کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں پاکستان کی ایران سےدرآمدات 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران بھی پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں پاکستان  نے2025۔26 میں ایران سے ایک ارب 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی درآمدات کی تھیں گزشتہ مالی سال12فیصد اضافہ ہوا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا ایران سے درآمدات پر ہر گزرتےسال کےساتھ انحصار میں اضافہ ہواہے مالی سال 2024۔25 میں پاکستان کی ایران سےدرآمدات ایک ارب 24 کروڑ 10لاکھ ڈالرز، 2023۔24 میں ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز جبکہ  2022۔23 میں درآمدات 88 کروڑڈالرز تھیں۔

اسی طرح مالی سال 2021۔22 میں ایران سے درآمدات کاحجم77 کروڑ38لاکھ ڈالرز، 2020۔21 میں 51کروڑ 86 لاکھ ڈالرز جبکہ مالی سال 2019۔20 میں ایران سے پاکستانی درآمدات کاحجم 44 کروڑ ڈالرز تھا۔

Exit mobile version