کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ ہندی، تیلگو اور تمل زبانوں میں 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم ’پٹھان‘ کو شوٹنگ کے آغاز سے ہی ہندو شدت پسندوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم فلم کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی تقریباً 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 270 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
تقریباً 250 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بننے والی فلم ’’پٹھان‘‘ ریلیز کے بعد کتنا بزنس کرے گی ،یہ تو کسی کو نہیں معلوم لیکن شاہ رخ خان نے اس فلم کے لیے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ یہ ہم آپ کو ضرور بتا سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کے لیے تقریباً 100 کروڑ روپے لیے ہیں، جو پوری کاسٹ میں سب سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو دو ٹوک پیغام
