Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر عورت اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے تو اسے بُرا سمجھا جاتا ہے، اداکارہ رابعہ بٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ اگر عورت اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے تو اسے بُرا سمجھا جاتا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ رابعہ بٹ کا کہنا تھا کہ آج کل لوگ عورت کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے، اسی لیے ڈراموں میں عورت کو پٹتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط عورت دکھانے کا مطلب خراب عورت ہوتا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں مار پیٹ برداشت کرنے والی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، ناظرین ایسی کہانیاں شوق سے دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے ریٹنگ آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاشرے کا شروع سے حصہ ہے کہ اگر عورت اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے تو اسے بُرا سمجھا جاتا ہے۔

رابعہ بٹ کے مطابق ان مسائل پر اگر ڈائریکٹر کوئی کہانی تخلیق کرتے ہیں تو ان کہانیوں کو آڈئینس قبول نہیں کرتی، آڈئینس عورتوں کو مار پیٹ اور روتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ریٹنگ آتی ہے، اور پھر ظاہر سی بات ہے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسز بھی ایسے پروجیکٹس بنانے میں مجبور ہوجاتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version