Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئر مین پی ٹی آئی گرفتار؛ حریم شاہ کی دھمکی نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر سخت ردعمل دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

تاہم عدالت کے اس فیصلے پر حریم شاہ نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

 

 

حریم شاہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں دھمکی دی ہے کہ سننے والے سن لیں اگر چیئر مین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام پکس اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version