بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جان ابراہم کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
حال ہی میں اداکار جان ابراہم کی ایک ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن ہیئر سیلون سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں جان ابراہم کو نئے لُک میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے کالے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جس میں وہ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔
ویڈیو پر اداکار کے مداحوں کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اداکار جان ابراہم نے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ میں ولن کا کردار کیا ہے۔
مذکورہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
