Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عثمان مختار کی والدہ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار کی والدہ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ کو آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، وہ آئی سی یو میں ہیں، اگر آپ سب اپنے مصروف دن میں سے ان کے لیے کچھ وقت نکال کر ان کے لیے دعا کر سکیں تو فرق پڑے گا، ناصرہ (والدہ) خوش ہوں گی اور آپ کی مقروض رہیں گی، شکریہ۔

 

 

خیال رہے کہ عثمان مختار کی والدہ ناصرہ بیگم، 60 اور 70 دہائی کی معروف اداکارہ ہیں، جنہوں نے 150 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version