فلمیں کسی بھی ملک کی طرح پاکستان میں بھی کہانی سنانے کا ایک بہت کامیاب ذریعہ ہے۔ ماضی میں پاکستان میں اردو کے ساتھ ساتھ کئی علاقائی زبانوں میں بھی فلمیں بنا کرتی تھی جسے نہ صرف لوگ بہت شوق سے دیکھا کرتے تھے بلکہ ان میں مختلف کردار نبھانے والے اداکاروں سے محبت کرتے تھے اور ان سے ملنا چاہتے تھے۔
ایسی ہی سٹارڈم اور شہرت ہوا کرتی تھی ماضی کی فلموں کی، رومانوی اور فیملی ڈراموں سے شروع ہونے والی پاکستانی فلموں نے پھر ایکشن کی طرف قدم بڑھایا اور بعد میں خصوصی طور پر گنڈاسا فلمیں بننے لگ گئی، ممتاز کا شمار ایسے ہی سنیما کے سنہرے دور کی اسٹار ز میں ہوتا ہیں انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اس دور کے تمام بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا۔

اردو اور پنجابی سنیما میں دھوم مچانے کے بعد اداکارہ ممتاز نے میڈیا کو خیرباد کہہ دیا اور اپنی گھر کو سنبھالنے لگیں، اگرچہ ان کے چاہنے والے اب بھی انہیں یاد کرتے ہیں اور انہیں دوبارہ ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
تاہم ممتاز نے طویل عرصے کے بعد پاکستان واپس آکر سب کو ایک خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔ پاکستان آنے پر میرا نے انہیں اپنے گھر پر کھانے کی دعوت دی جسے انہوں قبول کیا اور اس موقعے پر ممتاز کے بیٹے کا تعراف دیگر صحافیوں سے بھی کرایا گیا۔
ممتاز کے بیٹے ذیشان راحیل باری کے پاکستان میں آنے کا مقصد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنا ہے وہ چاہتی ہیں کہ فلمساز اور ڈرامہ رائٹر انہیں اپنی فلم اور ڈراموں میں کاسٹ کریں۔ تاہم ممتاز کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا اپنی پہلی فلم میرا کے ساتھ کرے۔
ساتھ ہی ممتاز نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے والی ہیں اور شائقین ان کے بیٹے کو بھی ان پروجیکٹس میں دیکھیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں